13 اگست 2013 - 19:30
جنرل کياني: دہشتگردی کے سامنے جھکا نہیں جا سکتا

پاکستان کے چيف آف آرمي اسٹاف جنرل اشفاق پرويز کياني نے کہا ہے کہ دہشت گردي کے خلاف حکمت عملي پر دو رائے تو ہو سکتي ہے ليکن اس کے سامنے جھکا نہيں جا سکتاـ

ابنا: کاکول ميں يوم پاکستان کي مناسبت سے منقعدہ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل کياني نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندروني اور بيروني محاذوں پر کئي چيلنجوں کا سامنا ہے تاہم اندروني چيلنج خاص توجہ کے مستحق ہيں ـ
جنرل کياني نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کے معاملے ميں قومي اتفاق رائے پيدا کرکے فورا عمل شروع کرنےکي ضرورت ہےـ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قيام کا مقصد اسلامي فلاحي رياست کا قيام تھا جبکہ ملک کے تمام مسائل کا حل اتحاد و اتفاق ميں ہےـ انہوں نے کہا کہ بحيثيت قوم ہم نہ کبھي ناکام تھے اور نہ ہوں گےـ
اس سے قبل وزير داخلہ چودھري نثار علي خان ايک بيان ميں کہہ چکے ہيں کہ دہشت گردي کے خلاف بھرپور جنگ کريں گے-ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردي کے مقابلے کے لئے نيشنل کاونٹر ٹيررازم اتھارٹي اور کاونٹر ٹيررازم رپيڈ ايکشن فورس قائم کي جائے گي۔

.....

/169